پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 12 بجے،25اگست2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 12 بجے،25اگست2021
ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نےکہا ہے کہ بھارت کا منفی پراپیگنڈہ دیکھا ہے، افغان سرزمین پاکستان سمیت کسی بھی ملک کے خلاف استمال نہیں ہوگی، سب کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں، افغانستان کی قومی فوج کی تشکیل جلد مکمل ہوجائے گی۔ وزیراعظم عمران خان کی بات مان لی جاتی تو آج افغانستان میں صورتحال یکسرمختلف ہوتی، طالبان نے یقین دلایا ہے کہ افغان سرزمین دہشت گرد تنظیموں کا مرکز نہیں بنے گی، کسی بھی عدم استحکام سے پاکستان متاثر ہوگا، افغانستان میں مخلوط حکومت کے لیے علاقائی اور عالمی طاقتوں کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا، وزیراطلاعات فواد چودھری کا بی بی سی ورلڈکو انٹرویو۔ وزیرخارجہ وسط ایشیائی ممالک کا 3روزہ دورہ کر رہے ہیں، شاہ محمود قریشی تاجکستان، ازبکستان، ترکمانستان اور ایران کا دورہ کریں گے، اعلیٰ سطح پر ملاقاتیں اور افغانستان صورتحال پر تبادلہ خیال ہو گا، خطے کی بدلتی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی جائے گی۔ سی پیک میں 194 ارب کی سرمایہ کاری گزشتہ دو برس میں آچکی ہے، چین ہمارا دوست اور بزنس پارٹنر ہے، چینی شہریوں کی سکیورٹی کے لیے فول پروف نظام کی درخواست کی ہے، چینی صدر جلد پاکستان کا دورہ کریں گے، اکنامک زون پر کمپنیوں کے مسائل سے متعلق تعاون کریں گے، معاون خصوصی سی پیک خالد منصور کا بیان۔ ملک میں کورونا سے متعلق نئی پابندیاں عائد، 30 ستمبر کے بعد بغیر مکمل ویکسی نیشن ہوائی سفر نہیں ہو سکے گا، کوئی پاکستان آ سکے گا نہ جا سکے گا، 17 سال سے زائد طلباء کےلیے 15 ستمبر تک ویکسین کی ایک ڈوز لگوانا لازمی ہے، 15 اکتوبر کےبعد تعلیمی اداروں میں داخلے اور پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر پرپابندی ہوگی، 30 ستمبر کےبعدشادی کی تقریب میں بھی نہیں جایا جا سکےگا، این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کی میڈیا بریفنگ

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔