پبلک نیوز: آسماں سے گرتے برف کے گالے، گلگت بلتستان میں سردی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ضلع شگر میں سال نو کی پہلی برفباری کا سلسلہ جاری، برفباری کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے اور درجہ حرارت منفی دس تک گر گیا ہے۔ گلگت بلتستان کے ضلع شگر میں سال نو کی پہلی برفباری کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے۔ برفباری کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے اور درجہ حرارت منفی دس تک گر گیا ہے۔ ہر طرف برف کی سفید چادر بچھ چکی ہے۔ شگر ہیڈ کوارٹر میں ایک انچ جبکہ بالائی علاقوں میں چار انچ تک برف پڑھ چکی ہے۔ برفباری کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے اور ٹریفک کی روانی میں بھی شدید مشکلات پیش آرہی ہیں۔ شگر کے کئی بالائی علاقوں کا شگر ہیڈ کوارٹر سے زمینی رابطہ بھی منقطع ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلتستان میں سردی جی شدت آئندہ چند روز تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔