لاہور: ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کار حادثے میں محفوظ رہے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وفاقی وزیر و مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کی کار کو حادثہ پیش آیا ہے تاہم رانا ثناء اللہ کار حادثے میں محفوظ رہے۔ ذرائع کے مطابق فیصل آباد بائی پاس پر ٹریکٹر ٹرالی رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے ٹکرائی، رانا ثناء اللہ تین گاڑیوں کے ہمراہ فیصل آباد سے لاہور آ رہے تھے، حادثے میں تینوں گاڑیوں کا معمولی نقصان ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔