اسلام آباد( پبلک نیوز) الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کے ذاتی حیثیت میں طلبی کا حکم واپس لینے کی درخواست مسترد کر دی۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں وفاقی وزیر فیصل واؤڈا کے خلاف نااہلی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران الیکشن کمیشن نے فیصل واؤڈا کے ذاتی حیثیت میں طلبی کا حکم واپس لینے کی درخواست مسترد کر دی۔
وفاقی وزیر فیصل واؤڈا کی عدم پیشی پر الیکشن کمیشن نے اظہار برہمی کرتے ہوئے انہیں کو10 مارچ کو طلب کر لیا ہے۔