پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ٹیسٹ سیریز کے لئے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کردیا گیا ہے اور قیمتوں میں نمایاں کمی بھی کردی گئی ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان طویل فارمیٹ کی کرکٹ سیریز کے لئے ٹکٹوں کی فروخت آئندہ ہفتے شروع ہوگی، شائقین کرکٹ کے اصرار پر پی سی بی نے ٹیسٹ سیریز کی ٹکٹوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی کردی ہے۔ ٹیسٹ سیریز کے لئے کم سے کم 100 جبکہ زیادہ سے زیادہ ٹکٹ 500 روپے کی فروخت کی جائے گی، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت پی ایس ایل کے اختتام پر کی جائے گی ۔ خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی، پہلا ٹیسٹ 4 مارچ سے راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔