قومی اسمبلی میں سب سےبڑی جماعت کون سی؟پارٹی پوزیشن جاری

قومی اسمبلی میں سب سےبڑی جماعت کون سی؟پارٹی پوزیشن جاری
کیپشن: قومی اسمبلی میں سب سےبڑی جماعت کون سی؟پارٹی پوزیشن جاری

ویب ڈیسک:  الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے قومی اسمبلی میں پارٹی پوزیشن جاری کر دی گئی جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) قومی اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی میں 84 جنرل، 20 خواتین اور 4 اقلیتی نشستیں حاصل کی ہیں، یوں مسلم لیگ (ن) قومی اسمبلی میں مجموعی طور پر 108 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کی شمولیت کے بعد سنی اتحاد کونسل 81 نشستوں کیساتھ دوسری بڑی جماعت بن گئی، سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے معاملہ الیکشن کمیشن میں زیر التوا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی قومی اسمبلی کی 68 نشستیں حاصل کر کے تیسری بڑی جماعت ہے، پیپلز پارٹی کو 54 جنرل، 12 خواتین اور 2 اقلیتی نشستیں ملی ہیں۔

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان 22 نشستوں کے ساتھ قومی اسمبلی میں چوتھی بڑی پارلیمانی جماعت ہے، ایم کیو ایم 17 جنرل، 4 خواتین اور ایک اقلیتی نشست حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی، جے یو آئی 6 جنرل، ایک خاتون کی نشست حاصل کر کے پانچویں نمبر پر ہے۔

مسلم لیگ (ق) 4 جنرل، ایک خاتون کی نشست حاصل کر کے چھٹے، استحکام پاکستان پارٹی 3 جنرل، ایک خاتون کی نشست کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے، عوامی نیشنل پارٹی قومی اسمبلی کی کوئی نشست حاصل نہ کر سکی۔

قبل ازیں الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 10 اقلیتی نشستوں میں سے 7 کا نوٹیفکیشن جاری کیا جن میں سے مسلم لیگ (ن) کے حصے میں 4، پیپلز پارٹی 2، ایم کیو ایم پاکستان کے حصے میں ایک نشست آئی، 3 اقلیتی نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہو سکا، سنی اتحاد کونسل کو اقلیتی نشستیں دینے کا معاملہ زیر التوا ہے۔

Watch Live Public News