ویب ڈیسک: فریال تالپور اسمبلی اجلاس کے دوران لڑکھڑا کر گر پڑیں ، فریال تالپور اسمبلی اجلاس میں رولز آف بزنس پر دستخط کے بعد اسپیکر سندھ اسمبلی کا شکریہ ادا کرنے گئیں ،اسپیکر کا شکریہ ادا کر کے واپس جاتے وقت فریال تالپور لڑکھڑا گئیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور اسمبلی اجلاس کے دوران پاؤں سلپ ہونے کے باعث گرگئیں۔ فریال تالپور لڑکھڑانے کے بعد سیڑھیوں پر ہی بیٹھ گئیں،قریب موجود افراد فوری آگے بڑھے لیکن فریال ریلنگ کا سہارا لے کر کھڑی ہوگئیں۔
https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-02-24/news-1708780368-2708.mp4