پی سی بی کا بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو واپس آنے کا حکم

پی سی بی کا بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو واپس آنے کا حکم
لاہور: پی سی بی نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کھیلنے والے پاکستانی کرکٹرز کو واپس آنے کا حکم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے بی پی ایل کھیلنے والے تمام پاکستانی کرکٹرز کو 2 فروری تک پاکستان پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔ ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل فرنچائزز نے پی سی بی سے پاکستانی کھلاڑی واپس بلانے کی درخواست کی۔ پی ایس ایل فرنچائزز نے پی سی بی سے درخواست کی تھی کہ تمام کھلاڑی تھکاوٹ کا شکار نہ ہوجائیں، تمام کھلاڑی پی ایس ایل سے پہلے مکمل فٹ اور فریش چاہیے اس لیے تمام کھلاڑی واپس بلائے جائیں۔ پی سی بی نے تمام فرنچائزز کی درخواست پر کھلاڑیوں کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا، شرجیل خان، اعظم خان،حارث روف،محمد رضوان ،شعیب ملک، محمد نواز تمام کھلاڑی 2 فروری تک پاکستان پہنچیں گے۔ خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) 13فروری سے شیڈول ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔