عمران خان نے نوازشریف سے ایک اور بازی جیت لی: سینیئر صحافی نے اہم پوسٹ کردی

Imran Khan vs Nawaz Sharif
کیپشن: Imran Khan vs Nawaz Sharif
سورس: ویب ڈیسک

(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر الیکشن کے دن قریب آتے ہی ورکرز اور سپورٹرز اپنی اپنی سیاسی پارٹیوں کے حق میں مہم چلانے میں مصروف ہیں، ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ ہورہی ہے، اس حوالے سے سینیئرصحافی عمران ریاض کی جانب سے بھی ایک اہم پوسٹ کی گئی ہے۔

تفصیلات کےمطابق الیکشن کے دنوں کا کاونٹ ڈاون شروع ہوچکا ہے ، سیاسی پارٹیوں نے اپنی انتخابی سرگرمیاں مزید تیز کردی ہیں، پی ٹی آئی دیگر جماعتوں کی طرح الیکشن کمپیئن کرتے دکھائی نہیں دے رہی کیونکہ ان کے امیدواروں کو اب تحفظات ہیں، 9 مئی کے واقعہ کے بعد بہت سے پارٹی کے رہنما عمران خان کا ساتھ چھوڑ کردوسری جماعتوں میں شامل ہوچکے ہیں۔

سپریم کورٹ کے سخت آرڈر پر الیکشن کمیشن نے عام انتخابات  کرانے کی حامی بھری ہے، 8 فروری کو ہونے والے الیکشن کے لئے جہاں پارٹیوں کی اعلیٰ قیادت جلسے کررہی ہے وہیں سوشل میڈیا پر بھی پارٹیوں کی ٹیمیں ایکٹوہیں،، اس کے علاوہ ورکرز اور سپورٹرز بھی انتخابی میدان میں سرگرم عمل ہیں۔

سوشل میڈیا پر متحرک سینیئر صحافی عمران ریاض کی جانب سے اہم پوسٹ شیئر کی گئی جس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 4 سال حکومت کا ملک کی 70 سالہ کارگردگی سے موازنہ کیا گیا ہے، اس کے کیپشن میں تحریر کیا کہ "حقائق جو آپکو پاکستانی میڈیا نہیں بتائے گا"

پوسٹ میں نوازشریف کی تصویر پر کراس لگایا ہوا ہے، عوام کو متوجہ کرنے کے لئے پوسٹ پر لکھا ہوا ہے کہ موازنہ کیجئے اور فیصلہ خود کیجئے۔

Watch Live Public News