پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے، 24جولائی 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے، 24جولائی 2021
مریم نواز کی زبان ان کی سیاست تباہ کردے گی، آپ کو جب شکست ہوگی تو واویلا کریں گے، شیخ رشید کہتے ہیں نواز شریف را کے ایجنٹ سے مل کر کشمیریوں کو کیا پیغام دے رہے ہیں، کل شام لال حویلی سے تحریک انصاف کی فتح کا اعلان کروں گا، نوازشریف صبح اعلان کریں شام کو وطن واپس لانے کےلیے طیارہ بھیجوں گا، آئندہ 4 سے 6 مہینے بہت اہم ہیں، بھارت اور اسرائیل نے ہائبرڈ وار شروع کررکھی ہے۔ ن لیگ کے قائد نوازشریف کی افغان سکیورٹی ایڈوائزر حمداللہ محب سے ملاقات، وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کہتے ہیں پاکستان کو گالی دینے والے شخص سے ملاقات کے بعد نوازشریف کا ایجنڈا واضح ہوگیا، کہا مسٹر محب میاں نواز کےلئے مودی کا خاص پیغام لائے، کشمیر الیکشن کے نتائج متنازع بنانے پر بات ہوئی، شہباز گل کہتے ہیں نوازشریف کی "باہمی دلچسپی" کے امور اور ہو بھی کیا سکتے ہیں۔ نوازشریف کو پاکستان سے باہر بھیجنا خطرناک تھا، یہ لوگ بین الاقوامی سازشوں میں مددگار بن جاتے ہیں، وزیراطلاعات فواد چودھری کہتے ہیں نوازشریف کی افغانستان میں را کے سب سے بڑے حلیف حمداللہ محب سے ملاقات سازشوں کا حصہ ہے، مودی، محب یا امراللہ صالح، ہر پاکستان دشمن نوازشریف کا قریبی دوست ہے پی پی38 میں ضمنی انتخاب کا معرکہ، مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز آج سیالکوٹ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گی، جلسے کی تیاریاں مکمل، کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری۔ آزاد کشمیر کے انتخابات میں کل میدان سجے گا، پولنگ کے سامان کی ترسیل جاری، مجموعی طور پر 32 لاکھ ووٹر 45 حلقوں کےلیے حق رائے دہی استعمال کریں گے، پاکستان میں مقیم 4 لاکھ 5 ہزار سے زائد کشمیری بھی ووٹ ڈالیں گے، 40 ہزار پولیس اہلکار اور پاک فوج کے7 ہزار جوان سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔