مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پرمودی سرکار کا نیا ڈرامہ،وزیراعظم نریندرمودی کی سربراہی میں آل پارٹیز کانفرنس آج نئی دہلی میں ہوگی، حریت قیادت نظرانداز،محبوبہ مفتی اور فاروق عبداللہ سمیت 14 بھارت نواز رہنماؤں کو شرکت کی دعوت، بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ وادی کا خصوصی درجہ بحال کرنے سمیت دیگر امور زیرغور آئیں گےحریت رہنما یٰسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ مودی نے آرٹیکل 370 اور 35A ختم کر کے کشمیریوں کا بنیادی حق چھین لیا،آج اے پی سی میں بھارتی وزیراعظم نےکٹھ پتلیوں کو بلا رکھا ہے جبکہ کشمیریوں کے اصل رہنما جیل میں بند ہیں ،کہا بھارت کشمیریوں پر بندوقیں تان کر کانفرنس کررہا ہےپاکستان کا مقبوضہ کشمیر کے عوام کا ساتھ دینے کا عزم ، سینٹ نے بھارت کے یکطرفہ اقدامات کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طورپرمنظورکرلی،وادی میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوششوں کی مذمت، بھارت کے ناجائزتسلط کے خاتمے ،آئینی حیثیت کی بحالی اورکشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کا مطالبہلاہورکےعلاقے جوہرٹاؤن میں دھماکے کی تحقیقات میں پیش رفت ، ذرائع کے مطابق حساس اداروں نےگاڑی کے مالک کوگرفتارکرلیا ،گاڑی کے مالک کوکراچی فرار ہونے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے پرواز سے آف لوڈ کیا گیا،،تھانہ سی ٹی ڈی میں دہشت گردی کا مقدمہ درج،دھماکے سے مزید ایک زخمی چل بسا،جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہوگئی