صادق سنجرانی ہی چیئرمین سینیٹ رہیں گے،اسلام آبادہائیکورٹ نےمحفوظ فیصلہ سنادیا، چیئرمین سینیٹ الیکشن کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قراردیکرمستردکردی
لاہورہائی کورٹ نے مریم نواز کی بارہ اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرلی، نیب کو گرفتاری سے روک دیا گیا، مریم نواز کہتی ہیں سیاست میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں، بلاول سے میرا اچھا تعلق ہے، کچھ کامن گولز کےلیے پی ڈی ایم میں اکٹھے ہیں، نیب کی بھیانک تاریخ میں پہلی مرتبہ اسے ریڈ زون بنایا گیا
مریم نواز نے خود ضمانت لےلی اور لوگوں کو نیب دفتر بلارہی ہیں، وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کہتے ہیں اصلی سیاستدان عوام کی ڈھال ہوتا ہے، عوام کو ڈھال نہیں بناتا، نیب آفس کے باہر رینجرتعیناتی کی منظوری دےدی ہے، مولانا فضل الرحمن کی سیاست خلا میں لٹک رہی ہے
مریم نواز کی مقبولیت ہی سلطنت عمرانیہ کےلئے بڑا خطرہ ہے، لیگی رہنما محمد زبیر کہتے ہیں مریم نواز کے خلاف جھوٹا اور کھوکھلا سیاسی کیس بنایا جا رہا ہے، مریم نواز کی زبان بندی کےلئے نیب نیازی گٹھ جوڑ کام کر رہا ہے
ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی بیان بازی کا معاملہ، پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا ایک دوسرے کے مخالف بیانات پر اظہار مایوسی، اپنے بچوں کو سمجھائیں کہ وہ بچوں جیسی سیاست نہ کریں، مولانا کا آصف زرداری اور نوازشریف کو پیغام