پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 12 بجے، 25مارچ 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 12 بجے، 25مارچ 2021
نواز شریف کی جانب سے سفارتی پاسپورٹ کو ری نیو کرانے کے لیے پاکستان ہائی کمیشن لندن میں درخواست جمع کرائی جس کو مسترد کر دیا گیا۔ وزارت داخلہ نے نئے سفارتی پاسپورٹ کے اجراء سے وزارت خارجہ کو روکا۔ کہا گیا کہ سابق وزیر اعظم کے سفارتی پاسپورٹ کو ری نیو کرنے کے حوالے سے عمل درآمد روک دیا جائے۔پاکستان پیپلز پارٹی نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے فیصلے کے مطابق 26 مارچ کو مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی نیب میں پیشی کی ریلی میں بھر پور شرکت کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا شیخوپورہ دورے کے موقع پر کرپشن کی شکایات کا سخت نوٹس، دو افسروں کو عہدے سے ہٹا دیا۔اس سال بچوں کے شیڈول کے مطابق امتحانات ہوں گے۔ وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے اس حوالے سے حتمی اعلان کر دیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ نویں سے بارہویں تک تمام کلاسوں کے امتحانات ہو صورت اپنے طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوں گے۔وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کی ویکسین ایسٹرازینیکا کیلئے ضابطہ کارکی منظوری دے دی۔ ایسٹرازینیکا ویکسین 18 سال سے زائد عمر افراد کو لگائی جا سکے گی۔ ایسٹرازینیکا ویکسین حاملہ اور دودھ پلانے والی ماؤں کیلئے محفوظ ہے، ویکسین بخار میں مبتلا فرد کو نہیں لگائی جاسکے گی۔ گائیڈ لائنز کے مطابق ویکسین لگوانے والے افراد کو سر درد، جسم میں درد اور ہلکا بخار ہوسکتا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔