بلوچستان بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا گیا

کیپشن: بلوچستان بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا گیا

پبلک نیوز: ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی یوم پاکستان بڑے جوش و خروش سے منایا گیا اور صوبے کے چھوٹے بڑے شہروں میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دوسرے بڑے شہر تربت میں بھی اس دن کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر آفس تربت کے مقام پر پرچم کشائی کی گئی اور وطن عزیز کی ترقی و سلامتی کیلئے دعا کی گئی۔

 ایف سی پبلک سکول تربت  کی جانب سے اس دن کی مناسبت سے پروگرامز کا انعقاد کیا گیا جس میں بچوں نے ملی نغمے پیش کیے، اس کے علاوہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج تربت میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

 مکران اسکاوٹس کی جانب سے ڈنک کے اسکول میں بچوں کی طرف سے ملی نغمہ، تقاریر اور ٹیبلو پیش کیے گئے۔ پروگرام کے شرکاہ میں ایف سی کی جانب سے انعمات بھی تقسیم کیے گئے۔

 گرلز کیڈٹ کالج تربت کی طالبات  نے ایف سی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں پرانہوں نے اسلحہ کی نمائش دیکھی اور یاد گارء شہدہ پر فاتحہ خوانی کی۔

 دشت اسکاوٹس کی جانب سے بلنگور کے اسکول میں یوم پاکستان کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سب سے پہلے پرچم کشائی کی تقریب ہوئی جس کے بعد بچوں نےملی نغمے اور تقاریر پیش کیں ۔

  پنجگور کے بارڈر چیدگی میں عوام  اور ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)  پنجگور رائفلز نے مل کر اس دن کی مناسبت سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا اور گاڑیوں کی ریلی نکالی جس میں بارڈر سے منسلک کاروباری افراد اور  مقامی لوگ شامل تھے۔

 کیڈٹ کالج خاران میں بھی تقریب کا انقاد کیا گیا جس کے مہمان ء خصوصی کمانڈنٹ خاران تھے ،دن کا آغاز قرآن خوانی سے ہوا۔ پروگرام میں کالج کے بچوں نے تقاریر کیں اور اس دن کی مناسبت سے قومی لیڈروں کی قربانیوں کو یاد کیا۔

 دالبندین رائفلز کی جانب سے بھی  تقریب کا انعقاد ہوا جس میں دن کا آغاز پرچم کشائی سے ہوا  جس کے بعد ایف سی اور عوام کی جانب سے ریلی کا انعقاد ہوا اور اسکول کے بچوں کو مختلف  اسلحہ کی بھی نمائش کرائی گئی اور علاقہ کے بچوں کے لیے ایف سی کی جانب سے کرکٹ ٹورنامنٹ کا بھی انقاد کیا گیا۔

تفتان رائفلز کی جانب سے بھی مختلف پروگرام کا نعقادکیا گیا جس میں علاقہ کے بچوں نے ایف سی کے ساتھ دن گزارا۔