گرین پاکستان انیشیٹیو کےتحت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی عملی اقدامات

کیپشن: گرین پاکستان انیشیٹیو کےتحت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی عملی اقدامات

پبلک نیوز:خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت فان گرو کی زراعت اور مویشیوں سے متعلق سرگرمیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) گرین پاکستان انیشیٹیو (GPI) کے ذریعے عملی اقدامات کر رہی ہے.

گرین پاکستان انیشیٹیو (GPI) کا مقصد پاکستان میں غذائی قلت کو ختم کرنا ، غذائی اجناس کی درآمدات کو کم کرنا اور برآمدات کو بڑھانا ہے

پریسیژن ایگریکلچر (Precision agriculture) کا طریقہ فصل کی پیداوار کو بہتر بنانے اور اعلی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے، مزدوری کے وقت کو کم کرنے اور کھادوں اور آبپاشی کے عمل کے موثر انتظام کو یقینی بنانے کے لیے اپنایا گیا ہے۔