بھارتی فوج کے سری لنکا سے شکست کے بعد انخلاء کو 20 سال مکمل

کیپشن: بھارتی فوج کے سری لنکا سے شکست کے بعد انخلاء کو 20 سال مکمل

پبلک نیوز: بھارتی فوج کے سری لنکا سے شکست کے بعد انخلاء کو 24 سال مکمل ہوگئے۔ لنکاٹائیگرز جنگ میں ہندوستان کا کردار ہمسایہ ممالک میں دہشتگردی کی سرپرستی کا کھلا ثبوت ہے۔

تفصیلات کے مطابق 1983 سے 2009 تک بھارتی خفیہ ایجنسی راء نے 20 ہزار تامل ٹائیگرز کو ٹریننگ اور اسلحہٰ فراہم کیا ، جون 1987 میں سری لنکا کے تامل ٹائیگرز کے خلاف آپریشن  ”آزادی“  شروع کیا ۔ جس کے خلاف بھارتی بحریہ اور فضائیہ نے تامل باغیوں کو اسلحہ اور امداد فراہم کی۔

سری لنکا کے احتجاج کے باوجود ہندوستان تامل باغیوں کی پشت پناہی سے باز نہ آیا ، جولائی انیس سو ستاسی میں سر ی لنکا سے جبراَ معاہدے کےذریعے امن کے نام پراسی ہزار بھارتی فوج جافنا میں اُتار دی ، بھارتی فوج کی طرف سے وسیع پیمانے پر قتل ِ عام، لوٹ مار اور اجتماعی زیادتیوں کے باعث جلد ہی بھارتی فوج اور ایل ٹی ٹی ای کے درمیان جنگ چھڑ گئی جس میں بھارتی فوج کو شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔

آپریشن پوون کے نتیجے میں 27 ہزار سری لنکن شہری، پانچ ہزار سری لنکن فوجی جبکہ تین ہزار سےزائد بھارتی فوجی اکھنڈ بھارت کے خواب کا ایندھن بنے ۔ سری لنکا  میں بھارتی فوج نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی۔جن میں لو ٹ مار، قتل عام اوراجتماعی زیادتیاں سرِفہرست ہیں، واضح رہے کہ 1991 میں راجیو گاندھی پر خود کش حملہ کرنے والی کلیون راجارتنم بھی بھارتی فوجیوں کی ویلویتو تھرائی میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنی تھی ، ڈبل گیم پالیسی کے تحت بھارت نے سری لنکا اورتامل باغیوں کو اپنے مزموم مقاصد کے لئے استعمال کیا ، بھارتی فوج کی سری لنکا کے اندرونی معاملات میں بے جا مداخلت نے خانہ جنگی کو اگلے 20 سال تک طول دے دیا۔