دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کی قدر کرتے ہیں

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کی قدر کرتے ہیں

ویب ڈیسک: امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا ہے کہ امریکہ دہشت گردری کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کی قدر کرتے ہیں۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے اسلام آباد میں نجی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ 1 بلین ڈالر صوبوں کو  انصاف اور  سیکورٹی پروگرام میں فراہم کررہا ہے۔ پاکستان اور امریکہ مشترکہ طور پر  افغان مہاجرین اور سیاسی پناہ گزینوں کی معاونت کررہا ہے، پاکستان اور امریکہ کے تعلقات صرف سیکیورٹی تک محدود نہیں۔

ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان دیگر شعبوں میں بھی تعاون ہورہا ہے، امریکہ نے پاکستان میں قدرتی آفات ، سیلابوں اور معاشی استحکام میں معاونت فراہم کی ہے۔

گزشتہ سال دونوں ممالک کے درمیان تجارت حجم 9 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی تھی ،ہم پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جاری معاہدوں کو سپورٹ کرتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم منگلا ڈیم کو جدید خطوط پر استوار کررہے ہیں، 250 ملین ڈالر صاف پانی کی فراہمی میں لگا رہے ہیں ، ہم صحت عامہ کے شعبے میں سرمایہ کاری کررہے ہیں ، 85 ملین ڈالر مال نیوٹریشن کے خاتمے پر سرمایہ کاری کررہے ہیں۔ امریکہ شعبہ تعلیم میں بھی سرمایہ کاری کررہی ہیں، 20 ملین ڈالر ہم تعلیمی  پروگرام میں سرمایہ کاری کر رہیں ہیں۔

Watch Live Public News