ویب ڈیسک:پاکستان کے نامور فاسٹ بولر محمد عامر نے کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کر دیا ہے۔اپنے فینز کو انہوں نے یہ خوشخبری سوشل میڈیا کے ذریعے سنائی۔
فاسٹ بولر نے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کیا۔کرکٹر محمدعامر نے ٹی20 ورلڈکپ کے لیے اپنی دستیابی کا اعلان کیا۔
محمد عامر کاونٹی کرکٹ سیزن کے شروعات کے میچز میں دستیاب نہیں ہوں گے,کاؤنٹی کرکٹ میں محمد عامر کا ڈربی شائر کلب کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے,ڈربی شائر نے محمد عامر کے عدم دستیابی کی تصدیق کر دی,محمد عامر نے بھی ڈربی شائر اور مکی آرتھر کا شکریہ ادا کیا.
محمد عامر نے کہا کہ سمجھنے پر مکی آرتھر اور ڈربی شائر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈربی شائر نے موقف میں کہا کہ محمد عامر کی غیر موجودگی کی صورت میں کلب اوورسیز کھلاڑی کی تلاش کر رہا ہے۔
محمد عامر کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے اسکواڈ میں شامل ہونے کا امکان ہے، ہیڈ آف کرکٹ ڈربی شائر مکی آرتھر نے کہا کہ سیزن کے شروعات سے عین پہلے یہ مایوس کن ہے، محمد عامر کے فیصلے کی قدر کرتے ہیں،ڈربی شائر کلب ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے بعد عامر کی واپسی کا خواہاں ہے۔
دوسری جانب فاسٹ باولر محمد عامر نے پاکستانی ٹیم میں واپسی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ ’اب بھی پاکستان کے لیے کھیلنا میرا خواب ہے۔‘’زندگی میں ایک ایسا موڑ بھی آتا ہے جب آپ کو اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرنا پڑتی ہے۔‘
I still dream to play for Pakistan!
— Mohammad Amir (@iamamirofficial) March 24, 2024
life brings us to the points where at times we have to reconsider our decisions, There has been few positive discussions between myself and the PCB where they respectfully made me feel that I was needed and can still play for Pakistan after…