( پبلک نیوز) آئی سی سی نے ٹی ٹوئینٹی ورلڈکپ کے لیے کمینٹری پینل کا اعلان کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وسیم اکرم، رمیز راجا اور وقار یونس بھی آئی سی سی ٹی ٹوئینٹی ورلڈکپ کے کمینٹری پینل میں شامل ہیں۔
اس کے علاوہ دیگر ممالک سے ٹی ٹوئینٹی ورلڈکپ میں کمینٹری کئے جانے والے ناموں میں روی شاستری، ایئن اسمتھ ، ناصر حسین، ہرشا بھوگلے، ایئن بشپ ، رکی پونٹنگ ، ڈیل اسٹین،مائیکل ایتھرٹن، ڈینی موریسن، رسل آرنلڈ بھی کمینٹری پینل میں شامل ہیں۔