کارسرکار میں مداخلت: لیگی رہنما سمیت 40 افراد کیخلاف مقدمہ درج

کارسرکار میں مداخلت: لیگی رہنما سمیت 40 افراد کیخلاف مقدمہ درج
کیپشن: Interference in the government: A case has been registered against 40 people including the League leader

ویب ڈیسک: فیصل آباد میں کسسٹم انسپکٹر اور ٹیم سے مزاحمت اور تشدد کے واقعہ میں نئی پیشرفت سامنے آگئی۔ 

تھانہ سول لائن میں  ن لیگ کے رہنماء اور سابق ڈپٹی میئر امین بٹ سمیت 40 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ امین بٹ اور 40 نامعلوم ملزمان نے کسٹم انسپکٹر کو کارروائی کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا۔

کسٹم انسپکٹر کی جانب سے لاری اڈا کے قریب نان کسٹم ٹائر برآمد کرنے پر سابق ڈپٹی میئر امین بٹ نے سرکاری گاڑی کو نقصان پہنچایا۔ لیگی رہنما نے کار سرکار میں مداخلت کی اور کارروائی میں پکڑے گئے نان کسٹم ٹائرز بھی چھین لیے۔

Watch Live Public News