اسلام آباد میں تیز آندھی، پی ٹی آئی دفتر کے باہر درخت گرگیا، 4 افراد زخمی

اسلام آباد میں تیز آندھی، پی ٹی آئی دفتر کے باہر درخت گرگیا، 4 افراد زخمی

(ویب ڈیسک ) اسلام آباد میں تیز آندھی کے باعث پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی)  دفتر کے باہر درخت گرگیا جس میں   4 افراد زخمی ہوگئے۔

اسلام آباد اور گردونواح میں گردآلو  ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ادھر راولپنڈی میں تیز ہواؤں کے ساتھ  ہلکی   بارش  شروع ہوگئے۔ بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اورموسم خوشگوار  ہوگیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے واسا اور دیگر اداروں کے اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی  ہے جس میں کہا گیا ہے کہ  تیز بارش میں اہلکاروں کو نشیبی علاقوں میں تعینات رکھا جائے۔نالہ لئی کے پانی کا بہاؤ تیز ہونے پر ہنگامی اقدامات کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

Watch Live Public News