ریاست کا کام صلح کا راستہ اختیار کرنا ہے : وزیرداخلہ

ریاست کا کام صلح کا راستہ اختیار کرنا ہے : وزیرداخلہ

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ بدھ تک کالعدم تنظیم کے کیسز واپس لے لیں گے، شیڈول فور کو بھی دیکھیں گے۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے اہم پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پاکستان مسلم ایٹمی ملک ہے،دنیا کا دباؤہے، کالعدم تحریک سے مثبت بات چیت ہوئی ہے، ٹی ایل پی سے 8گھنٹے تفصیلی بات ہوئی، وزیراعظم کی ہدایت پر دبئی سے وطن واپس پہنچا، سعد رضوی سے تفصیلی بات چیت ہوئی ہے.

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو لمحہ بہ لمحہ ملکی حالات سے آگاہ رکھا ہوا ہے، اسلام آباد کی انتظامیہ کو ہدایت دیتاہوں کنٹینرز ہٹا دیں، عالمی مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی متاثر ہوا ہے، میں تمام سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کرنے کو تیارہوں، اگلا بجٹ پی ٹی آئی الیکشن بجٹ دے گی، ہم ناموس رسالت اور ختم نبوت ﷺ کے سپاہی ہیں، اداروں میں ٹکراؤ نہیں ہونا چاہیے.

وزیرداخلہ شیخ رشید نے مزید کہا کہ ریاست کا کام ہے وہ صلح کا راستہ اختیار کرے، ریاست کا کام ڈنڈا چلانا نہیں ہے، پنڈی اور اسلام آباد کے لیےجوائنٹ کمیٹی بنانے لگے ہیں، لاہور میں 2یا3پولیس والے شہید ہوئے ہیں، سیاستدان کا کام ہے درمیانی راستہ اختیار کر یں، میری ہمدردی عمران خان کے ساتھ ہوں، عمران خان کے ساتھ ہی آیا تھا اسی کے ساتھ ہی جاؤں گا. ان کاکہنا تھا کہ قوم جوش و جذبے سے روایتی حریف بھارت سے میچ کی منتظرہے، اللہ تعالیٰ قوم کی دعا سن کے کامیابی دے گا، اپنی جیب سے ٹکٹ لے کر گیا تھا، وہ ٹکٹ ضائع ہو گئی.اپنی زندگی میں پہلی دفعہ پاکستان،انڈیا کا میچ لائیو نہیں دیکھ رہا، کیا میچ کی وجہ سے پاکستان کے اہم معاملے کو چھوڑدیتا؟ پی ڈی ایم ہر سال نومبر دسمبر میں میلہ لگاتی ہے، عمران خان انشااللہ5سال پورے کریں گے.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔