'امریکی سائفرکی تحقیقات کی جائیں تواسمبلی واپس آسکتےہیں'

'امریکی سائفرکی تحقیقات کی جائیں تواسمبلی واپس آسکتےہیں'
اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امریکی سائفرکی تحقیقات کی جائیں تواسمبلی واپس آسکتےہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے اسمبلی میں واپسی امریکی سائفر کی تحقیقات سے مشروط کردی۔ سابق وزیر اعظم عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے ہمارے اچھے تعلقات تھے، پتا نہیں کب اور کیسے خراب ہوئے، اپوزیشن سےزیادہ حکومت کواسٹیبلشمنٹ سے تعلقات کی ضرورت ہوتی ہے، ہم اپوزیشن میں ہیں تو اپوزیشن میں رہتے ہوئے تعلقات کیسے ہو سکتے ہیں؟انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ حقیقت ہے، اس کے پاس تمام اختیارات ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ حکومت کی ترجیحات معیشت نہیں بلکہ اپنے کرپشن کیسز ختم کرانا ہے، موجودہ حکومت نے نیب کے 1100 ارب روپے کے مقدمات ختم کرائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت معیشت کو ایسےمقام پرلے آئی کہ دوا کے بجائے سرجری کی ضرورت ہے، مفتاح اسماعیل کینسر کا علاج ڈسپرین سے کررہےہیں۔ پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ نیب کا کیس ختم ہوتے ہی اسحاق ڈار وطن واپس آنے کو تیار ہیں، اسحاق ڈار کے بعد نوازشریف بھی وطن واپس آنے کی تیاری کر رہا ہے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ اب حکومت ملی تو ماضی کی غلطیاں نہیں دہرائیں گے، تحریک انصاف پہلی بار حکومت میں آئی تھی اس لیے غلطیاں ہوئیں، معیشت کو مستحکم بنانے کیلئے جامع منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔