پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،25 اپریل 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،25 اپریل 2021

پاکستان نے ویکسین دوست ملک چین سے خریدی۔ پاکستان نے ویکسین کی خریداری تین چینی کمپنیوں سے کی۔ پاکستان نے ساینو ویک کی 50 لاکھ خوراکوں کی خریداری کی۔ کینسائنو بائیو ویکسین کی سنگل ڈوز دو کروڑ خوراکیں خریدی گئی ہیں

وفاقی دارالحکومت کے سب سے بڑے ہسپتال پمز میں کورونا مریضوں کیلئے گنجائش ختم، ڈاکٹرز نے نئے مریضوں کو دیگر ہسپتالوں میں ریفر کرنا شروع کر دیا

پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹی 20 سیریز کے فیصلہ کن میچ میں فتح حاصل کر کے سیریز 2 ، 1 سے جیت لی

سعودی عرب، مصر، ایران، چین اور عراق ان ممالک میں شامل ہیں جنہوں نے سن 2020ء میں سب سے زیادہ سزائے موت سنائیں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ مشرق وسطی کے چار ممالک 2020 میں دنیا کے پانچ بڑے پھانسی دینے والے ملکوں میں شامل ہیں

پاکستان تحریک انصاف کراچی کے جنرل سیکرٹری و رکن سندھ اسمبلی سعید آفریدی نے کہا ہے کہ کورونا کے پیش نظر پی ٹی آئی نے بلدیہ میں اپنا جلسہ منسوخ کردیا ہے۔ ہمیں الیکشن سے زیادہ کراچی کے شہریوں کی فکر ہے

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔