بغداد: کورونا ہسپتال میں آگ لگنے سے 82 مریض جاں بحق

بغداد: کورونا ہسپتال میں آگ لگنے سے 82 مریض جاں بحق

ویب ڈیسک: عراق میں کورونا وائرس کے مریض پر قیامت ٹوٹ پڑی۔ عالمی وبا کی غرض سے بنائے گئے ہسپتال میں آگ لگ گئی۔ جھلسنے سے 82 کورونا مریض موت کے منہ میں چلے گئے۔ 46 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق عراق کے دارالحکومت میں کورونا کے لیے مختص کیے گئے ہسپتال ابن الخطیب میں آگ لگنے سے 27 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ آگ لگنے کی وجہ آئی سی یو میں موجود آکسیجن سلنڈر کا پھٹنا قرار دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی یو میں آگ لگی جس سے آکسیجن کے ٹینک بھی پھٹ گئے۔ جن کے پھٹنے سے آگ مزید تیزی سے پھیلنے لگی۔ عراقی وزیر اعظم نے واقعہ پر تین روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے واقعہ کی فوری تحقیقات کا بھی حکم جاری کر دیا ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔