کورکمانڈر کانفرنس:آرمی فارمیشنز کو سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کی ہدایت

کورکمانڈر کانفرنس:آرمی فارمیشنز کو سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کی ہدایت
راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی فارمیشنز کو سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایت کر دی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کور کمانڈر اجلاس ہوا جس میں ملک میں سیلابی صورتحال اور امدادی کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی،اجلاس میں داخلی اور بیرونی سلامتی کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فارمیشنز کو ہدایات دیں کہ آپریشنل تیاریوں کو برقرار رکھیں اور خاص طور پر کے پی اور بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف کوششیں جاری رکھیں۔ شرکاء کی جانب سے سیلابی صورتحال اور فوج کی طرف سے جاری ریسکیو اور ریلیف کا جامع جائزہ لیاگیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع اور بنیادی ڈھانچے کو ہونے والے وسیع نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین سیلاب کی تکالیف کو کم کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون کا عزم کیا ۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے جاری امدادی کوششوں کو سراہا اور آرمی فارمیشنز کو سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں آسانیوں کے لیے ہر ایک متاثرہ فرد تک پہنچنا چاہیے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔