فوجی افسران ، وفاقی کابینہ کا ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کیلئے عطیہ کرنے کا اعلان

فوجی افسران ، وفاقی کابینہ کا ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کیلئے عطیہ کرنے کا اعلان
اسلام آباد: پاک فوج کے افسران اور وفاقی کابینہ نے ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کیلئے عطیہ کردی ہے۔ ملک میں حالیہ بارشوں کے بعد سیلاب کی تباہ کاریوں کے پیش نظر وفاقی کابینہ اور پاک فوج کے افسران کی ایک ماہ کی تنخواہ فلڈ ریلیف فنڈ میں دی جائے گی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کا کہنا ہے کہ ہے پاک فوج کےتمام جنرل آفیسرز نے فلڈ ریلیف آپریشن کیلئے ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کی ہے۔ اس کے علاوہ وفاقی کابینہ نے ایک ماہ کی تنخواہ فلڈ ریلیف کیلئے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وفاقی کابینہ کے ارکان کی ایک ماہ کی تنخواہ وزیراعظم فلڈ ریلیف فنڈ میں جمع ہوگی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔