کہوٹہ سے راولپنڈی آنے والی بس کھائی میں گر گئی، 25 سےزائدمسافر جاں بحق

کہوٹہ سے راولپنڈی آنے والی بس کھائی میں گر گئی، 25 سےزائدمسافر جاں بحق
کیپشن: کہوٹہ سے راولپنڈی آنے والی بس کھائی میں گر گئی، 20 سےزائدمسافر جاں بحق

ویب ڈیسک: پنجاب کے ضلع راولپنڈی کی تحصیل کہوٹہ کے علاقے سون گراری پل کے مقام پر کوسٹر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 25سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ بس آزاد کشمیر سے راولپنڈی جا رہی تھی کہ کہوٹہ کے علاقے سون گزاری پل کے مقام پر حادثہ پیش آیا، حادثے میں 25 مسافر جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد زخمی ہیں، تاہم حادثے کی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہو سکیں۔

ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی بس میں کل 30 کے قریب مسافر سوار تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے پولیس اور ریسکیو حکام کو حادثے کے مقام تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت میتوں اور زخمی کو بس سے نکال کر ہسپتال پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بلوچستان کے شہر حب میں ایران سے پنجاب جانے والی زائرین کی بس مکران کوسٹل ہائی وے پر کھائی میں جاگری تھی جس کے نتیجے میں 11افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

حادثے میں 15 زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوتھل منتقل کردیا گیا تھا۔

Watch Live Public News