وزیر داخلہ محسن نقوی کی داتاگنج بخشؒ کے مزار پر حاضری، خصوصی دعا کی

وزیر داخلہ محسن نقوی کی داتاگنج بخشؒ کے مزار پر حاضری، خصوصی دعا کی

(ویب ڈیسک )  حضرت علی بن عثمان داتا گنج بخش الہجویری  ؒؒ  کے   عرس مبارک کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی داتاگنج بخشؒ کے مزار پر حاضری سی اور  خصوصی دعا کی۔

تفصیلات کے مطابق حضرت علی بن عثمان داتا گنج بخش الہجویری  ؒؒ کے عرس مبارک کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار پر حاضری دی، چادر پوشی کی اور پھول رکھے۔ عرس کی تقریبات میں ہزاروں عقیدت مندوں نے جوق در جوق شرکت کی۔ 

وزیرداخلہ محسن نقوی نے ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے دعا کی، مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے لیے بھی خصوصی دعا کی گئی۔ 

وفاقی وزیرداخلہ نے داتا دربار کے تزئین و آرائش کے پراجیکٹ کا بھی معائنہ کیا۔ اس ضمن میں سیکرٹری اوقاف پنجاب نے پروجیکٹ کے بارے بریفنگ دی اور پیش رفت سے آگاہ کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ لاہور سمیت دنیا بھر میں حضرت داتا گنج بخش ؒ کے عقیدت مندوں کو عرس کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ حضرت داتا گنج بخش  ؒسمیت بزرگان دین نے برصغیر میں امن و آشتی کا درس دیا۔

 انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آج ہمیں حضرت داتا گنج بخش اور دیگر بزرگان دین کی تعلیمات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

Watch Live Public News