بانی پی ٹی آئی کی سکیورٹی پرمامور ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ جیل کو ہٹا دیا گیا

بانی پی ٹی آئی کی سکیورٹی پرمامور ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ جیل کو ہٹا دیا گیا
کیپشن: Imran khan's security
سورس: web desk

ویب ڈیسک: اڈیالہ جیل میں تین افسران کے تبادلے کر دیئے گئے،بانی پی ٹی آئی کی سکیورٹی پر معمور   ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ جیل کو ہٹا دیا گیا، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آفتاب احمد کا پنجاب سٹاف ٹریننگ کالج تبادلہ کر دیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق لیڈی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمرہ جبین کا بہاولپور تبادلہ کر دیا گیا ،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ مظہر اقبال اسلم کا ڈی جی خان تبادلہ کر دیا گیا،آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نے تبادلوں کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی سیکورٹی پر معمور   ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ جیل کو ہٹا دیا گیا،گریڈ 17 کے آفتاب احمد بانی پی ٹی آئی کی سیکورٹی پر معمور تھے۔ 
آفتاب احمد بانی پی ٹی آئی کو سیل سے کمرہ عدالت لانے اور لے جانے پر تعینات تھے، افتاب احمد کا اڈیالہ جیل سے پنجاب پرزنر اسٹاف ٹریننگ کالج ساہیوال تعینات کر دیا گیا ،اس سے قبل بھی بانی پی ٹی آئی کی سیکورٹی پر معمور محمد اکرم کو عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق اڈیالہ جیل کے 7 وارڈز سمیت مختلف جیلوں کے 10 واڈز کے تبادلے کر دیئے گئے ,ابرار قیصر، محمد جمیل، سجاد صدیق، یاسر ریاض، محمد ظہیر کے مختلف جیلوں میں تبادلےکئے گئے۔

جیل وارڈز کے منڈی بہاو الدین، چکوال، گجرات اور اٹک جیل تبادلے کئے گئے ،ڈی آئی جی جیل خانہ جات  نے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ،اڈیالہ جیل سے مجموعی طور پر خاتون سمیت 3 افسران اور 10 جیل وارڈز کے تبادلے ہوئے۔

Watch Live Public News