قائد اعظم کی جدوجہد کی بدولت آج ہم آزادی سے سانس لے رہے ہیں ، وزیرِاعظم

قائد اعظم کی جدوجہد کی بدولت آج ہم آزادی سے سانس لے رہے ہیں ، وزیرِاعظم
وزیرِاعظم شہباز شریف نے یومِ قائد کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائد اعظم کی جدوجہد کی بدولت ہی آج ہم آزادی سے سانس لے رہے ہیں ۔ وزیرِاعظم شہباز شریف نے یومِ قائد کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم قائد کا یومِ پیدائش ملی جوش و جذبے کے ساتھ منا رہی ہے، قائد اعظم نے مسلمانانِ برِصغیر کو حقوق کا صحیح معنوں میں ادراک کروایا ہے ۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ قائد کی جدوجہد کا مقصد ایسی ریاست کا بھی قیام تھا کہ جس میں اقلیتیں بغیر کسی خوف و خطر اپنی زندگیاں گزاریں ، بھارت انتہاء پسند سوچ کی وجہ سے بطورِ ریاست اقلیتوں کے تحفظ میں ناکام ہے، قائداعظم کی دور اندیشی اور دو قومی نظریے کیلئے دی گئی دلیلوں کی صداقت ثابت ہوتی ہے ۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ قائداعظم کی زندگی اصول پسندی، آئینی جدوجہد کا عملی نمونہ تھی، قوم کو آج قائدِ اعظم کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی ذیادہ ضرورت ہے، پاکستان اس وقت ایک مشکل دور سے گزر رہا ہے، ہمیں آج قائد کے اصولوں پر چلنے کی زیادہ ضرورت ہے ۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ والدین اور اساتذہ نسلِ نو کو قائدِ اعظم اور تحریکِ پاکستان کے دیگر قائدین کی زندگیوں کے بارے میں آگاہی فراہم کریں ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔