پاکستان، بھارت فائر بندی معاہدہ پر عمل کرنے پر متفق

پاکستان، بھارت فائر بندی معاہدہ پر عمل کرنے پر متفق

راولپنڈی(پبلک نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹرجنرل ملٹری آپریشنز ( ڈی جی ایم اوز) کا ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں لائن آف کنٹرول کی دوطرفہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ ایل او سی و دیگر سیکٹرز کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔ ڈی جی ایم اوز کی ملاقات میں باہمی مفاد اور امن کی خاطر کور ایشوز اور تحفظات حل کرنے پر اتفاق ہوا۔ ملاقات میں باہمی مفاہمت پر سختی سے عمل پیرا ہونے کا اعادہ کیا گیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر بابر افتخار نے معاملے پر بتایا پاکستان اور بھارت میں یہ رابطہ 1987ء سے جاری ہے، ایل او سی پر سیز فائر کیلئے 2003ء میں ایک اور انڈر اسٹینڈنگ ہوئی تاہم 2014ء سے ایل او سی سیز فائر خلاف ورزیوں میں تیزی آ گئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ 2014ء  سے 2021ء کے درمیان 97 فیصد سیزفائر خلاف ورزیاں ہوئیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔