پاکستان مزید 4 ماہ گرے لسٹ میں رہے گا، فیٹف

پاکستان مزید 4 ماہ گرے لسٹ میں رہے گا، فیٹف
اسلام آباد (پبلک نیوز) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف یا فیٹف) نے پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے یا نہ نکلنے کا فیصلہ سنا دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھا گیا ہے۔ فیٹف نے پاکستان کو 4ماہ کی مزید مہلت دے دی ہے جبکہ مختلف خامیوں کی بنیاد پر پاکستان کو گرے لسٹ میں گیا ہے۔ایف اےٹی ایف کی جانب سے جاری کردہ فیصلہ کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے 27میں سے 24نکات پر عمل درآمد کر لیا ہے۔ پاکستان جون تک تمام 27نکات پر عمل درآمد کرے۔ ٹیررفنانسنگ کےضمن میں خامیاں پائی گئی ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔