فیٹف ایکشن پلان، امریکا کا پاکستان کی کوششوں کا اعتراف

فیٹف ایکشن پلان، امریکا کا پاکستان کی کوششوں کا اعتراف
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکا نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس اور دہشتگردی کی مالی معاونت روکنے سمیت دیگر اہم اقدامات کئے ہیں۔ یہ اعتراف دہشتگردی سے متعلق سالانہ امریکی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ’ امریکا نے بین الاقوامی منظم جرائم اور دہشت گردی کے نیٹ ورک کو روکنے اور پاکستانی شہریوں کو تحفظ اور انصاف فراہم کرنے میں مدد کرنے کے لیے سویلین قانون نافذ کرنے والے اداروں اور قانون کی حکمرانی کی حمایت کی‘۔ واشنگٹن میں رپورٹ جاری کرنے والے امریکی سیکریٹری اسٹیٹ انٹونی بلنکن نے خبردار کیا کہ عالمی سطح پر ’دہشت گردی کے حملوں کی تعداد اور ان حملوں سے ہونے والی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد دونوں میں 10 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ امریکی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2020ء میں بھی پاکستان کے اندر دہشتگرد حملے ہوئے۔ اس کی روک تھام کیلئے پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز نے انتہائی اہم کارروائیاں کیں۔ رپورٹ میں یہ بھی تسلیم کیا گیا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کا کردار مثبت رہا۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے معاملے پر رپورٹ میں یہ بتا کہی گئی ہے کہ اگرچہ پاکستان نے ایکشن پلان کو مکمل کرنے کی جانب پیش رفت کی لیکن تمام شرائط کو مکمل نہیں کیا اور 'گرے لسٹ' میں ہی رہا۔ امریکی حکومت نے وسیع تر علاقائی سلامتی اور افغانستان میں پاکستان کے کردار کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وہ اپنی سرزمین کے اندر دہشتگرد گروپس کو ختم کرے۔