ویڈیو : فرخ حبیب کی فواد چوہدری کو لے جانیوالی گاڑی کو روکنے کی کوشش

ویڈیو : فرخ حبیب کی فواد چوہدری کو لے جانیوالی گاڑی کو روکنے کی کوشش
لاہور: پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے لاہور ٹول پلازہ پر فواد چوہدری کو لے جانے والی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی ، اس دوران فرخ حبیب اور پولیس اہلکاروں کے درمیان کی تلخ کلامی بھی ہوئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فرخ حبیب پولیس اہلکاروں کو مسلسل بولتے رہے کہ فواد چوہدری کو لاہور ہائیکورٹ بلارہی ہے، ہم عدالتی احکامات کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے۔ فرخ حبیب سکیورٹی اداروں کی گاڑیوں کے سامنے کھڑے ہوگئے اور کہا کہ گاڑی میرے اوپر سے جائے گی۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ فواد چوہدری کو اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں الیکشن کمیشن کے سیکریٹری کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر پر گرفتار کیا گیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔