دماغ میں گولی، لاعلم  نوجوان پارٹی کرتا رہا

mathews of brazil
کیپشن: mathews of brazil
سورس: google

  ویب ڈیسک : ایک نوجوان چار روز تک سر میں گولی لے کر نہ صرف زندہ رہا بلکہ برازیل کا یہ طالب علم چار دن تک پارٹی کرتا رہا اس بات کا احساس کیے بغیر کہ اسے سر میں گولی لگی ہے، جو اس کے دماغ کو چھو چکی تھی۔

21 سالہ نوجوان میتھیوس فیکیو اپنے دوستوں کے ساتھ ریو ڈی جنیرو کے کابو فریو شہر میں ہجوم کے درمیان نئے سال کا جشن منارہے تھے کہ اچانک انہیں ایک زوردار آواز سنائی دی، جس کے بعد ان کے سر میں شدید درد محسوس ہوا اور خون بہنے لگا۔

میتھیوس فیکیو کو لگا کہ ان کے سر  پر کسی کا پھینکا پتھرآلگا ہے خوش قسمتی سے، ایک ڈاکٹر جائے حادثہ پر موجود تھا اور اس نے برف کی مدد سے زخم سے خون بہنے کو روکنے میں مدد کی۔

اس کے بعد، میتھیوز نے اپنے دوستوں کے ساتھ جشن منایا اور 300 کلومیٹر کا سفر طے کر کے گھر پہنچے۔

   چار دن بعد وہ معمول کے مطابق کام پر گئے اور واپسی کے بعد انہوں نے قیلولہ کیا۔ اس دوران انہیں محسوس ہوا کہ ان کے بائیں بازو میں کچھ تکلیف ہے، اس لیے وہ مقامی نجی اسپتال گئے، جہاں انہوں نے ڈاکٹروں کو پتھر لگنے کے بارے میں بتایا۔

نوجوان کو اس وقت شدید جھٹکا لگا جب سی ٹی اسکین سے پتہ چلا کہ جسے وہ پتھر سمجھ رہے تھے وہ دراصل اس کے سر میں لگی گولی تھی۔

گولی نکالنے کے لیے دو گھنٹے کا مشکل اور تکلیف دی آپریشن کیا گیا، تاہم وہ معجزانہ طور پر زندہ بچ گئے۔

Watch Live Public News