ن لیگ کے سوا کسی بھی جماعت نے کوئی کام نہیں کیا: مریم نواز

ن لیگ کے سوا کسی بھی جماعت نے کوئی کام نہیں کیا: مریم نواز
کیپشن: ن لیگ کے سوا کسی بھی جماعت نے کوئی کام نہیں کیا: مریم نواز

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کاکہناہے کہ کچھ جماعتیں پنجاب میں آئی ہوئی ہیں جنہیں ایک صوبہ میں 15 سال سے زائد حکومت ملی لیکن وہاں کچھ نہیں کیا اتنے عرصہ میں نوازشریف نے اتنے عوامی منصوبے لگائے کہ انگلیوں پر گننا مشکل ہے، نوازشریف آئندہ چند دنوں میں منشور دیں گےلیکن یہ میٹرو اورنج لائن ،انڈر پاس اور برج موٹرویز کارخانے ن لیگ کا منشور ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی حلقہ این اے 119آمد، دفتر کے افتتاح کے موقع پر مریم نواز بولیں کہ انہیں دوہزار اٹھارہ میں والد کا ساتھ دینے پر نااہل کردیا گیا لیکن اس کی پرواہ نہیں کی حلقہ کےعوام کے پاس ووٹ لینے نہیں آئی بس یہ کہنے آئی ہوں کہ یہ پرچی نہیں مستقبل کاٗفیصلہ ہے۔

مریم نواز پیپلزپارٹی کا نام لئے بغیر بولیں کہ ایک جماعت پنجاب میں آئی جس نے کوئی عوامی منصوبہ نہیں لگایا وہ صرف تنقید کررہے ہیں، ان کاکہناتھاکہ جب بھی عوامی مینڈیٹ ملا عوام کی ترقی و خوشحالی کےلئے کام کیا۔

مریم نواز نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ آٹھ فروری کو اپنا فرض سمجھ کر قوم کےلئے صبح ووٹ ڈالنا ہے، ان کاکہناتھاکہ سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں پہلے حلقہ کے دورے پر جس محبت سے دورہ کیا آج کے بعد نہ ٹوٹنے والا رشتہ بن گیا ہے اور لاہور سے آٹھ فروری کے روز ایک ہی آواز آئے گی وہ شیر ہے۔

Watch Live Public News