آزاد کشمیر میں آج بلا ہی بلا نظر آرہا ہے

آزاد کشمیر میں آج بلا ہی بلا نظر آرہا ہے
لاہور ( ویب ڈیسک ) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مریم نواز آزاد کشمیر میں پسپا ہونے کے بعد اب سیالکوٹ میں جو لیڈر شپ کے خلاف مہم چلانے کی کوشش کر رہی ہے وہ بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔ معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنی ٹویٹس میں کہا کہ مریم نواز کے والد سزا یافتہ مجرم ہیں ، جو جرائم پیشہ انڈرورلڈ ڈان کی طرح وہ بیرون ملک بیٹھ کر اپنے کارندوں کے ذریعے ملک میں انتشار پہنچانا چاہتے ہیں،یہ جلسے یہ تڑپنا یہ مچلنا تفریح تو ہو سکتا ہے۔اس سے قوم کو دھوکہ نہیں دیا جا سکتا، ان سب ٹوپی ڈراموں کا کوئی فائدہ نہیں۔ https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1419003756767756289 انہوں نے لکھا کہ ملک کو قوم کے لوٹے ہوئے پیسے واپس کریں تو معافی مل سکتی ہے، یہ جو پٹرول,لوڈشیڈنگ مہنگائی چورن بیچنا چاہتی ہے وہ نہیں بکے گا، آج جو مہنگائی ہے اس کا تعلق ان اربوں ڈالرز کی منی لانڈرنگ سے ہے جو ملک سے باہر چلے گئے ہیں ۔ ایک اور ٹویٹ میں فردوس عاشق اعوان نے لکھا کہ ”کپتان کشمیریوں کی آن ,شان اور جان بن چکے ہیں۔آج آزاد کشمیر میں باری باری کا کھیل کھیل کر لوٹ مار کرنے والے مافیاز کے بت پاش پاش ہونے جا رہے ہیں۔کشمیری آج مودی کے یار کو نشان عبرت بنارہے ہیں۔کشمیرکے ووٹرز کا رجحان صرف پی ٹی آئی کی طرف ہے۔آزاد کشمیر میں آج بلا ہی بلا نظر آرہا ہے“۔ https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1419172813831905280 فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ کیا کہ ” آج اہلیان آزادکشمیر کی تقدیر بدلنےکادن ہے۔پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں ترقی وخوشحالی کی نئی راہیں کھولنےجارہی ہے۔اُس پار کے کشمیریوں نے جس طرح وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کیا,اپناسفیر بنایا آج اِس پار کے کشمیری بھی اپنے کپتان کوسرخرو کرنے جا رہے ہیں۔کشمیر صرف کپتان کا ہوچکا ہے“۔

Watch Live Public News