پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،25جولائی ، 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،25جولائی ، 2021
کشمیری مہاجرین کی 12 نشستوں پر 121 امیدواروں میں مقابلہ، پاکستان کے چاروں صوبوں میں مقیم 4 لاکھ 5 ہزار 253 کشمیری اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں آزاد کشمیر میں 11 ویں عام انتخابات کے لیے میدان سج گیا، قانون ساز اسمبلی کی 45 نشستوں پر مقابلہ، پولنگ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی، آزاد کشمیر میں 33 انتخابی حلقوں میں 587 امیدوار مدمقابل، حساس پولنگ اسٹیشنز پر فوج تعینات۔ آزاد کشمیر کے 33 حلقوں میں 12 بڑے مقابلے متوقع،، ایل اے 3 میں بیرسٹر سلطان محمود اور چودھری سعید کا مقابلہ ، ایل اے 32 میں ن لیگ کے راجہ فاروق حیدر اور پیپلزپارٹی کے اشفاق ظفر مدمقابل، ایل اے 15 میں پی ٹی آئی کے سردار تنویر الیاس خان اور ن لیگ کے مشتاق منہاس آمنے سامنے چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر سردار عبدالرشید کہتے ہیں ٹرن آؤٹ 56 فیصد سے زیادہ ہو گا، کشمیری اپنا حق رائے دہی استعمال کریں، علی امین گنڈا پور سے متعلق سوال کے جواب میں کہا گنڈاپور کو چھوڑیں، آج اچھی باتیں کریں۔۔ چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کے احکامات کی مبینہ خلاف ورزی پر وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست، الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے علی امین گنڈا پور کو نوٹس بھیج دیا، 27 جولائی کو طلب کرلیا گیا۔

Watch Live Public News