ویب ڈیسک: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اور نادرا ٹیکنالجیز لمیٹڈ کے درمیان ٹیلی کام کمپنیز اور لائسنس درخواستگزاروں کی بائیو میٹرک تصدیق کا معاہدہ طے پا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے، درخواستگزاروں اورلائسنس یافتگان کی تصدیق کے لئےنادرا ای سہولت کا ملک گیرنیٹ ورک استعمال کرےگا، ٹیلی کام اداروں،لائسنس درخواستگزار کمپنیوں کے عہدیداروں اور عملے کے ارکان کی بائیومیٹرک تصدیق کی جائے گی۔
اس اشتراک کی بدولت ملک میں ٹیلی کام لائسنسز کے اجراء کی کارروائی تیز اور محفوظ بنانے میں مدد ملے گی، پی ٹی اے اور این ٹی ایل کے درمیان معاہدے پر آج پی ٹی اے ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں دستخط کیے گئے۔