ویب ڈیسک: ہیلی کاپٹر اور ہوائی جہاز پر سفر کرنا بلاشبہ وقت بچانے میں سب سے اہم گنا جاتا ہے۔ لیکن ایسا ہر کسی کے لیے ممکن نہیں۔ اس نہ ممکن کو ممکن بنانے کے لیے جرمن وولو کاپٹر نے ایئر ٹیکسی متعارف کرا دی ہے۔یہ ایک الیکٹریکل ایئر ٹیکسی ہو گی۔ اس کی آزمائشی پرواز کامیاب رہی۔ کمپنی کی جانب سے فرانسی کے دارالحکومت پیرس کے مقامی ایئرپورٹ پر اس آزمائشی پرواز نے اڑان بھری۔ بغیر کسی مسافر کے اس پرواز نے 3 منٹ کے لیے کامیاب فضائی سفر کیا۔ایئر ٹٰیکسی عام لوگوں کے لیے کب سے میسر ہو گی، اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ 2024 کے اولمپکس مقابلے پیرس میں منعقد ہونے جا رہے ہیں۔ اولمپکس مقابلوں کے ساتھ ہی ایئر ٹیکسی سروس کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔ جرمن کمپنی نے اس حوالے سے بھی آگاہ کیا ہے کہ ایئر ٹیکسی سروس کے استعمال اور تعداد بڑھنے کے ساتھ کرایوں میں غیر معمولی کمی کی جائے گی۔