برمنگھم (پبلک نیوز) قومی کرکٹ اسکواڈ انگلینڈ کے شہر برمنگھم پہنچ گیا ہے۔ اسکواڈ یہاں سے ڈربی پہنچے گا۔ ڈربی پہنچنے پر اسکواڈ کے تمام ارکان 3 روز تک روم آئسولیشن میں رہیں گے۔روم آئسولیشن مکمل کرنے پر قومی کرکٹ اسکواڈ کو 7 روز تک ڈربی میں ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔ قومی اسکواڈ 6 جولائی کو کارڈف روانہ ہو گا۔ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ 8 جولائی کو کارڈف میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ایک روزہ سیریز کے تین میچ ہوں گے جبکہ ٹی ٹونٹی سیریز میں بھی تین میچ ہی شامل ہوں گے۔