سپریم کورٹ کاڈسکہ میں الیکشن ملتوی کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کاڈسکہ میں الیکشن ملتوی کرنے کا حکم
اسلام آباد ( پبلک نیوز) سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ این اے 75ڈسکہ کے 10اپریل کو الیکشن کو ملتوی کر دیا جائیں ٗ جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دئیے کہ کیا ایک امیدوار طاقتور تھا اس لئے دوسرے نے یہ حرکات کروائیں۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ انتخابات کے کیس میں مسلم لیگ ن کی امیدوار نوشین افتخار کے وکیل سلمان اکرم راجا نے دلائل دئیے ۔جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دئیے کہسوال یہ ہے کہ پولنگ کے دن کون اور کیوں یہ مسائل پیدا کرتا رہا؟ ڈسکہ شہر میں 76 پولنگ اسٹیشنز ہیں،ڈسکہ شہر کے 76 میں سے 34 پولنگ اسٹیشنز سے شکایات آئیں،الیکشن کمیشن نے 34 پولنگ اسٹیشنز کی نشاندہی کی،اس کے علاوہ 20 پریزائڈنگ افسر بھی غائب ہوئے،یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 10 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کافی دیر معطل رہی۔جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے کارکنان نے پرتشدد واقعات شروع کیے،جب مسلم کیگ ن کا اثرورسوخ زیادہ تھا تو تشدد اور بد امنی پھیلانے کی ضرورت کیوں پڑی؟ آپ الیکشن کے نتائج سے خوش تھے، اس پر کوئی اعتراض نہیں اٹھایا،آپ کو ثابت کرنا ہے کہ 23 پولنگ اسٹیشن کی شکایت پر پورے حلقے میں دوبارہ انتخابات کیوں ضروری ہیں۔سلمان اکرم راجہ نے اپنے دلائل میں کہا کہ ڈسکہ سے نوشین افتخار کے والد 5 بار منتخب ہو چکے ہیں،ڈسکہ میں نوشین افتخار کے خاندان کا اثرورسوخ زیادہ ہے،نوشین افتخار کے ڈسکہ شہر سے 46 ہزار جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار کے 11 ہزار ووٹ تھے، ڈسکہ شہر میں پولنگ کا عمل متاثر کرنا ان کا مقصد تھا،الیکشن کے نتائج کے خلاف درخواست بھی کمیشن میں دائر کی گئی،ڈسکہ شہر میں دیہات کے مقابلے میں ٹرن آوٹ روایتی طور پر زیادہ ہے، حلقے کے آدھے پولنگ اسٹیشنز کی شکایات موصول ہوئیں۔جسٹس منیب اخترنے ریمارکس دئیے کہڈسکہ شہر کے 76 پولنگ اسٹیشنز آدھے نہیں بنتے، جس پر سلمان اکرم راجہ نے دلائل دئیے میں معذرت خواہ ہوں، 76 پولنگ اسٹیشنز ایک تہائی بنتے ہیں، جس پر جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دئیے آدھے اور ایک تہائی میں فرق ہے، احتیاط سے دلائل دیں، جب پریزائڈنگ افسر پولنگ اسٹیشنز سے نکلے تو ان کی رخصتی معمول کے مطابق تھی؟ سلمان اکرم راجہ نے بتایا کہ پریزائڈنگ افسران پولیس کے ساتھ معمول کے مطابق نکلے،پریزائڈنگ افسران کی واپسی غیر معمولی تھی، وہ اکھٹے آئے اور ڈرے ہوئے تھے۔

Watch Live Public News