پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 06 بجے، 25 مارچ 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 06 بجے، 25 مارچ 2021

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ڈسکہ الیکشن ملتوی ہونے پر خوشیاں منانے والے جانتے ہیں کہ الیکشن تو ہونا ہے عوام نے ووٹ تو ڈالنا ہے کیوں ڈرتے ہو عوام سے؟ کیوں ڈرتے ہو ووٹ سے؟ کیوں ڈرتے ہو یوم حساب سے؟ اس لیے کہ عوام تم سے بیزار ہے اور ووٹ کی برچی تمہاری جعلی حکومت کے لیے موت کا پروانہ ہے

سپریم کورٹ نے این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ ضمنی الیکشن روکنے کا حکم دے دیا، عدالت نے کہا کہ کیس کی مزید سماعت بینچ کی دستیابی سے مشروط ہے، جیسے ہی بینچ دستیاب ہوگا، کیس سماعت کیلئے مقرر ہوجائے گا، جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ ثابت کرنا ہوگا کہ 23 پولنگ اسٹیشنز کی شکایت پر پورے حلقے میں دوبارہ انتخابات کیوں ضروری ہیں؟

لاہورہائی کورٹ نے نیب کی مریم نواز کو کارکنوں کے ساتھ پیشی پرآنے سے روکنےکی درخواست مستردکردی، عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ ایسےمعاملات میں عدالتوں کو کیوں گھسیٹ رہے ہیں، ریاست کی ذمہ داری ہے کہ عوام کے تحفظ کو یقینی بنائے، رینجرزلگائیں یا فوج، یہ ریاست کا کام ہے

شہبازشریف نے کمرہ عدالت میں اپنی درخواست ضمانت پر دستخط کردئیے، شہبازشریف سے امجد پرویز کے ایسوسی ایٹ محمد نواز نے دستخط کرائے، شہباز شریف کے وکلاء کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی جائے گی، کیپٹن ر صفدر کی شہبازشریف سےملاقات، کیپٹن ر صفدر نے شہباز شریف سے صحت بارے دریافت کیا

سپریم کورٹ نے پنجاب کے بلدیاتی اداروں کو بحال کردیا، سپریم کورٹ نے بلدیاتی ایکٹ کے سیکشن 3 کو آئین سے متصادم قرار دے دیا، سپریم کورٹ کی طرف سے احکامات جاری کردیئے گئے

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔