قومی احتساب بیور (نیب) لاہور کی جانب سے پاکستان مسلم ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کی نیب پیشی ملتوی کر دی گئی۔ نیب کے مطابق این سی اوسی کی ہدایات اور مفاد عامہ کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا۔150 ارب کی ٹیکس چھوٹ ختم کر دی گئی۔ صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی آرڈیننس 2021 جاری کر دیا۔ آرڈیننس فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ ٹیکس قوانین میں 75 سے زائد ترامیم کی گئی ہیں۔ فلم انڈسٹری کے لیے ٹیکس چھوٹ بھی واپس لے لی گئی۔ شوکت خانم میموریل ٹرسٹ، شریف ٹرسٹ، عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ کو حاصل ٹیکس چھوٹ برقرار ہے۔معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ شریف خاندان نے ہمیشہ خود کو قانون سے بالاتر سمجھا۔ انتقامی سیاست سے ن لیگ کی تاریخ بھری پڑی ہے۔ نہ چئیرمین نیب اس حکومت کا لگایا ہوا ہے اور نہ ہی یہ کیس۔ سیاسی بیان بازی کے بجائے لوٹ مار کا حساب دینا ہوگا۔سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے لیے ن لیگ کے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں سے رابطے مکمل ہو گئے ہیں۔ ن لیگ کے پاس قائد حزب اختلاف کے لیے 28 ارکان کے دستخط آ گئے۔ 26 ارکان کے دستخط کی ضروری تھے۔پاکستان کے ٹیلی ویژن کی پہلی خاتون میزبان کنول نصیر انتقال کر گئیں۔ کنول نصیر ذیابیطس کے مرض میں مبتلا اور گزشتہ چند روز سے اسلام آباد کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھیں۔