پبلک نیوز:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دورے سے قبل فیصل آبادکے علاقےسمندری میں فیسکو آفس کے قریب شہری کو ڈور پھر گئی۔
تفصیلات کے مطابق شہری موٹر سائیکل پر جا رہا جس کے گلے پر ڈور پھر گئی،زخمی نوجوان کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ سی پی او فیصل آباد نے ایس ایچ او سٹی سمندری کو معطل کر دیاِ جبکہ قاسم روڈ کے رہائشی اعجاز کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔