(ویب ڈیسک ) یونین کونسل سے پیدائش، وفات، نکاح اور طلاق کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کا آن لائن اجراء ہوگا۔ نادرا اور محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب کے درمیان معاہدہ پر دستخط کردیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق معاہدے پر ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ پنجاب میاں شکیل احمد اور ڈائریکٹر جنرل نادرا لاہور ریجن محترمہ فضہ شاہد نے دستخط کئے۔
معاہدے کے تحت پنجاب کی یونین کونسلز میں زندگی کے اہم واقعات کا اندراج اور سرٹیفکیٹ کا اجراء نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے ممکن ہو گا اور شہری گھر بیٹھے یہ سرٹیفکیٹ بنوا سکیں گے۔