(ویب ڈیسک ) یحیی سنوارکی جنگی کمانڈر کی شبیہ کو ختم کرنے کیلئے اسرائیل کا بڑا اقدام،، جس عمارت میں شہادت ہوئی اسے میزائل مار کر تباہ کردیا گیا تاہم فلسطینی عوام صوفہ بچانے میں کامیاب ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق جس صوفہ سیٹ پر یحییٰ سنوار شہید ہونے سے قبل بیٹھے تھے وہ فلسطینیوں نے اسرائیل کی جانب سے عمارت گرانے سے پہلے ہٹا دی تھی۔
دنیا بھر سے اس کرسی کو خریدنے کے لئے بھاری رقوم کی پیشکشیں کی جارہی ہیں ۔
یادرہے یحیی سنوار شہید کی اس ویڈیو کو جسے اسرائیلی فوج اور وزیراعظم نیتن یاہو نے اس لئے بنایا تھا کہ وہ یحیی کو بھگوڑا ثابت کرسکیں اس کی بجائے وہ ایک ہیرو بن کر سامنے آئے۔