کراچی ( پبلک نیوز) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلے اور تقرریاں، سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی منظوری سے رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شایام لال لدھانی کو لاڑکانہ سے تبادلہ کرکے گھوٹکی میں تقرر کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق بھٹی کو گھوٹکی سے تبادلہ کرکے شکارپور کی ذمہ داریاں دی گئیں۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عاشق علی گوری کو شکارپور سے حیدرآباد تبادلہ کردیا گیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ذیشان اختر خان کو کراچی مغرب کی ذمہ داریاں سونپی گئی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد یاسین کو کراچی مغرب سے تبادلہ کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رسول بخش سولنگی کو کراچی سے سانگھڑ تبادلہ کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج امیر الدین کو سانگھڑ سے لاڑکانہ تبادلہ کیا گیا۔