شہروز کاشف نے نیپال میں8163میٹر بلند چوٹی سر کر لی

شہروز کاشف نے نیپال میں8163میٹر بلند چوٹی سر کر لی

لاہور(پبلک نیوز) نوجوان قومی ہیرو شہروز کاشف نے نیپال میں8163میٹر بلند چوٹی سر کر لی، صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی کی جانب سے مبارکباد

شہروز نے نیپال میں 8163 میٹر بلند چوٹی مناسلو پرصبح ساڑھے پانچ بجے پرچم لہرایا۔ اس طرح براڈ پیک، ماونٹ ایورسٹ اورکے ٹوکے بعد کاشف نے دنیا میں 8000 میٹربلند چوتھی چوٹی سرکرلی ہے۔یاد رہے کہ ماونٹ ایورسٹ سر کرنے کے بعد شہروزکو اسپورٹس بورڈ پنجاب نے اپنا یوتھ ایمبیسیڈرمقررکیا تھا۔

صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی کا کہنا تھا کہ اس کم عمری میں ایسی بہادری و دلیری کی مثال نہیں ملتی۔ آپ کوہ پیمائی کے شعبے میں نوجوانوں کے رول ماڈل ہیں۔اللہ تعالی آپ کو مزید کامیابیاں دے۔آمین!

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔